اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر عبدالکریم بنی طرفی نے کہا ہے کہ ایران اپنے ڈرون کی رینج بڑھا رہا ہے تاکہ یہ طیارے بہت اونچی سطح پر پرواز کرسکیں اور دقت کے ساتھ تصاویر لے سکیں۔ ایران نے گذشتہ سال ستمبر اور نومبر کے مہینوں میں اپنے دو ڈرون طیاروں ابابیل تین، اور صادق ایک کی رونمائی کی تھی۔ ابابیل تین ڈرون، پندرہ ہزار فٹ کی بلندی پر کسی وقفے کے بغیر پرواز کرسکتا اور لائیو تصاویر لے کر انہیں زمین پر کنٹرول اسٹیشن یا کسی بھی پلیٹ فارم کو بھیج سکتا ہے ۔ صادق ایک ڈرون بھی پچیس ہزار فٹ کی بلندی پر سوپر سانک رفتار سے پرواز کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲